بھارت
میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد
بھارت کی ریاست اترپردیش
میں ایک مسلمان لڑکے کو مندر سے پانی پینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے
کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، بھارتی
ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکا پانی پینے کی
غرض سے مندر میں داخل ہوا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے مذکورہ لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص لڑکے
سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھتا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ لڑکا مسلمان ہے
ویڈیو میں وہ شخص لڑکے مندر جانے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کہ وہ
پانی پینے گیا تھا اس کے بعد وہ شخص لڑکے کو مارنا شروع کردیتا ہے، لڑکے کے سر پر تھپڑ
مارتے اور بازو مروڑتے اور پیٹ پر لاتیں مارنے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ
مسلمان لڑکا خود کو بے یارومددگار بچانے میں مصروف عمل ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت
شرنگی نندن کے نام سے کی ہے، جس نے ریاست بہار کی بھگل پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل
کررکھی ہے، پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار ہے۔ غازی آباد کی پوسٹ ٹویٹ میں بتایا گیا
ہے کہ ملزم کے خلاف کیس کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے اور مزید کاروائی کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment