پانڈک میں بچی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کا جسمانی
ریمانڈ منظور
ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدودپانڈک میں بارہ
سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کے مرتکب گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے ایک روزہ جسمانی
ریمانڈ لے لیا، تفتیش کے بعد آج دوبارہ ملزم شاہد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات
کے مطابق گزشتہ روز پانڈک میں بارہ سالہ لڑکی دخترآصف سے ذبردستی جنسی ذیادتی کی گئی
جسے پویس نے مقدمہ درج کرکے بارہ گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ ملزم شاہد جوکہ پانڈک
کا رہائشی ہے اُس کو گرفتارکرلیا تھا جس کا
عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ
کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment