بینک سے ڈیڑھ کروڑ کا مال چوری کرنے والا گینگ گرفتار
ملزمان نے ایک ماہ قبل ڈھوک منگٹال میں نجی بینک میں لاکر توڑ کر واردات
کی تھی
مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے ملزمان سے تفتیش جاری، سی پی او کی پولیس
ٹیم کو شاباش
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال پولیس نے نجی بینک میں نقب زنی کی واردات کا سراغ لگا کر پیروگینگ سے تعلق رکھنے والے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ڈھوک منگٹال میں نجی بینک کے لاکر توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران سائینٹفک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے چھ ملزمان شہزاد، ساجد، رومان، حاجی محمد لیاقت اور محسن کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم شہزاد کا اسمگلر تھا اور متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ ملزمان اورکزئی کے رہائشی ہیں اور عارضی طور پر بہارہ کہو میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔ ادھر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے بینک چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
Comments
Post a Comment