ایس ایچ او عمران کی شہادت میں ملوث قاتل پولیس مقابلہ میں ہلاک
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس
پر فائرنگ کردی
راولپنڈی
کے تھانہ سول لائنز کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر
میاں عمران عباس کو فائرنگ کرکے شہید کرنے میں ملوث پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ میں
ہلاک ہو گیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مار کاروائی جاری رکھی ہوئی
ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چار روز قبل ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس
کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا جس کی تفیتش کی جارہی تھی اس تفتیش میں انکشافات
سامنے آئے کہ میاں عمران عباس کو نشانہ بنانے والا پولیس کو درکار شاہد نامی ملزم بھی
ملوث ہے جس نے اپنے ساتھی چوہدری زاہد کے ساتھ مل کر میاں عمران عباس کو شہید کیا تھا۔
اور وہ قاتل تاحال روپوش تھا۔ تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل
سوار ملزمان کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع
کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران شاہد نامی ملزم ہلاک ہو گیا جس کی نعش کوپوسٹمارٹم
کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز
کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ
ملزم شاہد کا دوسرا ساتھ چوہدری زاہد فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں تھانہ کلرسیداں
کا اشتہاری مجرم ہے۔ مذکورہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں کرائے پر لے کر
گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیاں واپس نہ کیں، جس پر ایس ایچ او تھانہ ریس کورس انسپکٹر
میاں عمران عباس شہید نے گاڑیاں لے کر تھانہ کلرسیداں کے حوالے کردیں۔ جس کا ملزم شاہد
اور اس کے ساتھیوں کو رنج تھا۔ اسی رنج کی بنا پر ملزم شاہد، چوہدری زاہد اور ان کے
ساتھیوں نے پلاننگ کے تحت انسپکٹر میاں عمران عباس پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کردیا
تھا۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری
کے لئے چھاپے جاری ہیں، سی پی او راولپنڈی
احسن کا کہنا تھا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں
بچ سکتے، راولپنڈی پویس اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی۔ ملزمان کو قانون
کے مطابق کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔
Comments
Post a Comment