عالمگیر بھکر قتل کیس کے ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ
ہری پور گھمانواں روڈپربھکر کے رہائشی عالمگیر کو چارملزمان نے گاڑی
چھننے کے بعد قتل کردیا تھا
ہریپور کے نواحی علاقے
تھانہ سرائے صالح کی حدود گھمانواں روڈ پر قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور عالمگیر خان
جوکہ بھکر کا رہائشی تھا کے قتل میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل روانہ
کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق چند دن قبل گھمانواں روڈ پر ضلع بھکر کے رہائشی ٹیکسی
ڈرائیور عالمگیر خان کو چار ملزمان نے ٹیکسی چھیننے کے بعد قتل کردیا تھا، جنہیں پولیس
نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی تھی اور ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ
حاصل کرکے تفتیش کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل روانہ کردیا گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے
کہ یہ کوئی عاشقی معوشقی کا قصہ تھا۔
Comments
Post a Comment