Skip to main content

Haripur - Kangara Colony FC Solider Shaheed

 



ہری پورکانگڑہ کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

ہری پور کے نواحی موضوع کانگڑہ کالونی سے تعلق رکھنے والا ایک اور سپاہی وطن پر قربان ہوگیا محمدجاوید گزشتہ روز پاڑہ چنار میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ جن کا نماز جنازہ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارہ چنار میں دوران ڈیوٹی ایف سی کے جوان محمد جاوید سکنہ کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک کو دہشتگردوں نے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ شہید کا نمازجنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک ہری پور میں ادا کیا جائے گا


Comments

Popular posts from this blog

بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد

  بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان لڑکے کو مندر سے پانی پینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکا پانی پینے کی غرض سے مندر میں داخل ہوا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے مذکورہ لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص لڑکے سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھتا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ لڑکا مسلمان ہے ویڈیو میں وہ شخص لڑکے مندر جانے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کہ وہ پانی پینے گیا تھا اس کے بعد وہ شخص لڑکے کو مارنا شروع کردیتا ہے، لڑکے کے سر پر تھپڑ مارتے اور بازو مروڑتے اور پیٹ پر لاتیں مارنے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ مسلمان لڑکا خود کو بے یارومددگار بچانے میں مصروف عمل ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت شرنگی نندن کے نام سے کی ہے، جس نے ریاست بہار کی بھگل پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کررکھی ہے...

Haripur Pandak 12 Years Girl rape Case updates

  پانڈک میں بچی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدودپانڈک میں بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کے مرتکب گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا، تفتیش کے بعد آج دوبارہ ملزم شاہد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانڈک میں بارہ سالہ لڑکی دخترآصف سے ذبردستی جنسی ذیادتی کی گئی جسے پویس نے مقدمہ درج کرکے بارہ گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ ملزم شاہد جوکہ پانڈک کا رہائشی ہے اُس کو گرفتارکرلیا تھا جس کا   عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  

اداکارہ حرامانی کو لوٹ لیا گیا

اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر گھر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا کراچی میں اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شئیر کی گئی ہیں۔ دیڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر باہر آکر رکتی ہے، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے بعدازاں ادکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بعدازاں ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی سے بھی نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے لُٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کافی وائرل ہوگئی ہیں۔ جس پر صارفین میں بھی غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار رکرہے ہیں۔