اس ملک میں جب ایک بار کوئی منتخب ہوگیا تو ہوگیا
جن کے ہاتھوں میں ہماری نسلوں کا مستقبل ہے انہیں ووٹ ڈالنا نہیں آتا
ایاز خان، طاہر اشرفی، عامر الیاس رانا، فیصل حسین، محمد الیاس، ثاقب
ورک کا ایکسپرٹس میں گفتگو
لاہور میں روزنامہ ایکسپریس کے گروپ
ایڈیٹر ایاز خان نے کہا ہے کہ مجھے بہت دیر تک سکرین پر برداشت کرنے کا شکریہ، ایکپریکس
نیوز کے پروگرام میں میزبان دعاجمیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ حکومت
نے اعلان کیا ہوا تھا کہ ہم نے ہر حال میں جیتنا ہے، آخر میں یہی نظر آیا کہ وہ اپنے
امیدواروں کو جتوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب مجھے صورتحال مختلف لگ رہی ہے، یوسف
رضاگیلانی کے ووٹ مسترد ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں ووٹ مسترد نہیں ہوئے
یاتو سنیٹرز کو پہلا ووٹ مسترد ہونے کے بعد سمجھ آگئی تھی یا پھر یہ طے تھا کہ یہی
ووٹ مسترد کردئیے جائیں گے۔ اور ادھر مسترد نہیں کئے جائیں گے۔ اس ملک میں جب کوئی
ایک بار منتخب ہوگیا تو ہوگیا۔ کیونکہ یہاں تو ہم نے پانچ پانچ سال سٹے پر حکومتوں
کو چلتے دیکھا ہے۔ حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ اگر یوسف گیلانی کی جیت جمہوریت
کی جیت تھی تو یہ بھی جمہوریت کی جیت ہے تو پھر رو کیوں رہے ہو؟ مرزا محمد آفریدی کا
ذاتی تعلق ہے اس لئے انہیں لوگوں نے ووٹ دیا۔ عامر الیاس رانا نے کہا ایاز صاحب کا
شکریہ کہ انہوں نے میرے تجزئے کوتسلیم کیا، ایاز صاحب کے ذہن میں تھا کہ شاید بیلنس
رکھنے کے لئے لیا جائے گا ایک اور بات کلیئر ہوگئی کہ کہیں سنجرانی صاحب کسی عدالت
میں پھنس ہی نہ جائیں۔
Comments
Post a Comment