مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے
پاکستان
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی
طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔ عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں
اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو
ذرادری کا کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیال لیا مگروہ ملک کو
چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا نصف کاروباری
ادارے اپنے ملازمین کی چوتھائی تنخواہ کم کر چکے ہیں۔ صرف ایک سال میں عمران خان حکومت
کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پچیس لاکھ سے ذیادہ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل
دئیے گئے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول ذرداری نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء
میں مہنگائی کی سالانہ شرح پندرہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Comments
Post a Comment