اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر گھر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
کراچی
میں اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقبول فوٹو
شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز
مداحوں سے شئیر کی گئی ہیں۔ دیڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر
باہر آکر رکتی ہے، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل
بجاتا ہے بعدازاں ادکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے
سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل
لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بعدازاں ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی سے بھی نکلتے ہوئے دیکھا
جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے لُٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کافی
وائرل ہوگئی ہیں۔ جس پر صارفین میں بھی غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے
احساس کا اظہار رکرہے ہیں۔
Comments
Post a Comment