Skip to main content

Posts

Showing posts with the label CPO Rawalpindi

ایس ایچ او عمران کی شہادت میں ملوث قاتل پولیس مقابلہ میں ہلاک

  ایس ایچ او عمران کی شہادت میں ملوث قاتل پولیس مقابلہ میں ہلاک راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس کو فائرنگ کرکے شہید کرنے میں ملوث پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مار کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چار روز قبل ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا جس کی تفیتش کی جارہی تھی اس تفتیش میں انکشافات سامنے آئے کہ میاں عمران عباس کو نشانہ بنانے والا پولیس کو درکار شاہد نامی ملزم بھی ملوث ہے جس نے اپنے ساتھی چوہدری زاہد کے ساتھ مل کر میاں عمران عباس کو شہید کیا تھا۔ اور وہ قاتل تاحال روپوش تھا۔ تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران شاہد نامی ملزم ہلاک ہو گیا جس کی نعش کوپوسٹمارٹم کے لئے ہسپت...

Rawalpindi - Bank Robber Arrested - CPO Rawalpindi

بینک سے ڈیڑھ کروڑ کا مال چوری کرنے والا گینگ گرفتار ملزمان نے ایک ماہ قبل ڈھوک منگٹال میں نجی بینک میں لاکر توڑ کر واردات کی تھی مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے ملزمان سے تفتیش جاری، سی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش راولپنڈی تھانہ رتہ امرال پولیس نے نجی بینک میں نقب زنی کی واردات کا سراغ لگا کر پیروگینگ سے تعلق رکھنے والے چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ڈھوک منگٹال میں نجی بینک کے لاکر توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران سائینٹفک بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے چھ ملزمان شہزاد، ساجد، رومان، حاجی محمد لیاقت اور محسن کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم شہزاد کا اسمگلر تھا اور متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ ملزمان اورکزئی کے رہائشی ہیں اور عارضی طور پر بہارہ کہو میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے۔ ادھر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے بینک چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔