Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Drone

Drone Authority in Pakistan

  وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، اتھارٹی کے سربراہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ہوں گے، جبکہ دیگر ممبران میں ائیرفورس، سول ایوی ایشن، دفاعی پیداوار، داخلہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنئیر لیول افسران شامل ہوں گے۔ تمام   وفاقی اکائیوں بشمول آذاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ شعبے کے تین ماہرین بھی اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ اتھارٹی میں تمام متعلقین کی شمولیت اتھارٹی کے فرائض کی انجام دہی اور اداروں کے درمیان بہترین کوارڈینیشن میں معاون ثابت ہوگی۔ سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اس اہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ سول ڈروان اتھارٹی کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کا، لائنسنوں کا اجراء،امپورٹ اور ملک میں پیدا وار کی اجازت دینے کے اختیارات ہونگے۔