Skip to main content

Posts

بلاول بھٹو ذراداری مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے

  مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔ عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو ذرادری کا کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیال لیا مگروہ ملک کو چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا نصف کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی چوتھائی تنخواہ کم کر چکے ہیں۔ صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پچیس لاکھ سے ذیادہ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول ذرداری نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی سالانہ شرح پندرہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Recent posts

Haripur Pandak 12 Years Girl rape Case updates

  پانڈک میں بچی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدودپانڈک میں بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کے مرتکب گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا، تفتیش کے بعد آج دوبارہ ملزم شاہد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانڈک میں بارہ سالہ لڑکی دخترآصف سے ذبردستی جنسی ذیادتی کی گئی جسے پویس نے مقدمہ درج کرکے بارہ گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ ملزم شاہد جوکہ پانڈک کا رہائشی ہے اُس کو گرفتارکرلیا تھا جس کا   عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  

اداکارہ حرامانی کو لوٹ لیا گیا

اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر گھر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا کراچی میں اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شئیر کی گئی ہیں۔ دیڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر باہر آکر رکتی ہے، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے بعدازاں ادکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بعدازاں ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی سے بھی نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے لُٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کافی وائرل ہوگئی ہیں۔ جس پر صارفین میں بھی غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار رکرہے ہیں۔

What is Hajab?

حجاب ایک نظریہ ہے حجاب صرف کپڑے کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں ہے، حجاج ایک تہذیب، ایک نظریہ زندگی ہے، ایک رویے کا نام ہے حجاب، جس کی غایت پاکیزگی ہے، جس کی ابتدا ہوتی ہے تخیل کی پاکیزگی سے، اس میں انسان اپنے پروردگار کی عظمت کا ادارک کرتا ہے اور اپنے مقام کا اعتراف کرکے خود کو مالک کی اطاعت میں محدود کرلیتا ہے، اور ان حدود کے باہر ایسے حجاب ڈال لیتا ہے جن کے پار دیکھنا تک گناہ سمجھتا ہے، چہ جائیکہ وہاں قدم رکھنے کا ارداہ کرے، اس لئے شرک سے جو چیز بچاتی ہے وہ بھی حجاب ہے اپنی اوقات اور حثیت کا ادارک ہونے کے بعد انسان کبھی خودکو مختارنہیں سمجھتا ہے کبھی جیسے چاہو چاہے جیو کا خیال تک اس کو نہیں آتا، رزق حرام کمانے اور کھانے، دونوں سے بچنے کی طاقت بھی حجاب ہے، حرام کھانے سے انسان اسی وقت تک رکتا ہے جب اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے یاتو شرماتا ہے یا اس کی سزاؤں سے ڈرجاتا ہے، تو یہ شرم اور خوف رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یہی حجاب ہے۔ حجاب ایک طرززندگی ہے جس میں قوت ہے فواحش ومنکرات سے روکنے کی، غضِ بصر ہو یا الفاظ کا چناؤ، گھرمیں چاردیواری ہو یا کھڑکیوں پر پردے، مردوں کا کھنکھار کر گھر داخل ہونا ہو یا بی...

بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد

  بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان لڑکے کو مندر سے پانی پینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکا پانی پینے کی غرض سے مندر میں داخل ہوا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے مذکورہ لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص لڑکے سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھتا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ لڑکا مسلمان ہے ویڈیو میں وہ شخص لڑکے مندر جانے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کہ وہ پانی پینے گیا تھا اس کے بعد وہ شخص لڑکے کو مارنا شروع کردیتا ہے، لڑکے کے سر پر تھپڑ مارتے اور بازو مروڑتے اور پیٹ پر لاتیں مارنے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ مسلمان لڑکا خود کو بے یارومددگار بچانے میں مصروف عمل ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت شرنگی نندن کے نام سے کی ہے، جس نے ریاست بہار کی بھگل پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کررکھی ہے...

Haripur - Kangara Colony FC Solider Shaheed

  ہری پورکانگڑہ کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہری پور کے نواحی موضوع کانگڑہ کالونی سے تعلق رکھنے والا ایک اور سپاہی وطن پر قربان ہوگیا محمدجاوید گزشتہ روز پاڑہ چنار میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ جن کا نماز جنازہ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارہ چنار میں دوران ڈیوٹی ایف سی کے جوان محمد جاوید سکنہ کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک کو دہشتگردوں نے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ شہید کا نمازجنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک ہری پور میں ادا کیا جائے گا

Bakhar Taxi Driver Alamgir Murder Case in Haripur

  عالمگیر بھکر قتل کیس کے ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ ہری پور گھمانواں روڈپربھکر کے رہائشی عالمگیر کو چارملزمان نے گاڑی چھننے کے بعد قتل کردیا تھا ہریپور کے نواحی علاقے تھانہ سرائے صالح کی حدود گھمانواں روڈ پر قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور عالمگیر خان جوکہ بھکر کا رہائشی تھا کے قتل میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل روانہ کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق چند دن قبل گھمانواں روڈ پر ضلع بھکر کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور عالمگیر خان کو چار ملزمان نے ٹیکسی چھیننے کے بعد قتل کردیا تھا، جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی تھی اور ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل روانہ کردیا گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ کوئی عاشقی معوشقی کا قصہ تھا۔