Skip to main content

بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد

 

بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد

بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان لڑکے کو مندر سے پانی پینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکا پانی پینے کی غرض سے مندر میں داخل ہوا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے مذکورہ لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص لڑکے سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھتا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ لڑکا مسلمان ہے ویڈیو میں وہ شخص لڑکے مندر جانے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کہ وہ پانی پینے گیا تھا اس کے بعد وہ شخص لڑکے کو مارنا شروع کردیتا ہے، لڑکے کے سر پر تھپڑ مارتے اور بازو مروڑتے اور پیٹ پر لاتیں مارنے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ مسلمان لڑکا خود کو بے یارومددگار بچانے میں مصروف عمل ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت شرنگی نندن کے نام سے کی ہے، جس نے ریاست بہار کی بھگل پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کررکھی ہے، پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار ہے۔ غازی آباد کی پوسٹ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف کیس کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے اور مزید کاروائی کی جارہی ہے

Comments

Popular posts from this blog

Jazz offer 500 mb

 

Free youtube on zong sim

What is Hajab?

حجاب ایک نظریہ ہے حجاب صرف کپڑے کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں ہے، حجاج ایک تہذیب، ایک نظریہ زندگی ہے، ایک رویے کا نام ہے حجاب، جس کی غایت پاکیزگی ہے، جس کی ابتدا ہوتی ہے تخیل کی پاکیزگی سے، اس میں انسان اپنے پروردگار کی عظمت کا ادارک کرتا ہے اور اپنے مقام کا اعتراف کرکے خود کو مالک کی اطاعت میں محدود کرلیتا ہے، اور ان حدود کے باہر ایسے حجاب ڈال لیتا ہے جن کے پار دیکھنا تک گناہ سمجھتا ہے، چہ جائیکہ وہاں قدم رکھنے کا ارداہ کرے، اس لئے شرک سے جو چیز بچاتی ہے وہ بھی حجاب ہے اپنی اوقات اور حثیت کا ادارک ہونے کے بعد انسان کبھی خودکو مختارنہیں سمجھتا ہے کبھی جیسے چاہو چاہے جیو کا خیال تک اس کو نہیں آتا، رزق حرام کمانے اور کھانے، دونوں سے بچنے کی طاقت بھی حجاب ہے، حرام کھانے سے انسان اسی وقت تک رکتا ہے جب اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے یاتو شرماتا ہے یا اس کی سزاؤں سے ڈرجاتا ہے، تو یہ شرم اور خوف رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یہی حجاب ہے۔ حجاب ایک طرززندگی ہے جس میں قوت ہے فواحش ومنکرات سے روکنے کی، غضِ بصر ہو یا الفاظ کا چناؤ، گھرمیں چاردیواری ہو یا کھڑکیوں پر پردے، مردوں کا کھنکھار کر گھر داخل ہونا ہو یا بی...