Skip to main content

اداکارہ حرامانی کو لوٹ لیا گیا


اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر گھر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

کراچی میں اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شئیر کی گئی ہیں۔ دیڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھر باہر آکر رکتی ہے، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے بعدازاں ادکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ بعدازاں ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی سے بھی نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کے لُٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی کافی وائرل ہوگئی ہیں۔ جس پر صارفین میں بھی غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار رکرہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Free youtube on zong sim

بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد

  بھارت میں مندرسے پانی پینے پر مسلمان لڑکے پر بیہمانہ تشدد بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک مسلمان لڑکے کو مندر سے پانی پینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مسلمان لڑکا پانی پینے کی غرض سے مندر میں داخل ہوا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے مذکورہ لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص لڑکے سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھتا ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ لڑکا مسلمان ہے ویڈیو میں وہ شخص لڑکے مندر جانے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس پر لڑکا جواب دیتا ہے کہ وہ پانی پینے گیا تھا اس کے بعد وہ شخص لڑکے کو مارنا شروع کردیتا ہے، لڑکے کے سر پر تھپڑ مارتے اور بازو مروڑتے اور پیٹ پر لاتیں مارنے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ مسلمان لڑکا خود کو بے یارومددگار بچانے میں مصروف عمل ہے، پولیس نے ملزم کی شناخت شرنگی نندن کے نام سے کی ہے، جس نے ریاست بہار کی بھگل پور یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کررکھی ہے...

Haripur - Kangara Colony FC Solider Shaheed

  ہری پورکانگڑہ کا رہائشی پاک آرمی کا نوجوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہری پور کے نواحی موضوع کانگڑہ کالونی سے تعلق رکھنے والا ایک اور سپاہی وطن پر قربان ہوگیا محمدجاوید گزشتہ روز پاڑہ چنار میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ جن کا نماز جنازہ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارہ چنار میں دوران ڈیوٹی ایف سی کے جوان محمد جاوید سکنہ کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک کو دہشتگردوں نے دوران ڈیوٹی شہید کردیا تھا۔ شہید کا نمازجنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آج کانگڑہ کالونی سیکٹر نمبر ایک ہری پور میں ادا کیا جائے گا