Skip to main content

2021 is the 32 Anniversary of Internet

 


دو ارب بیس کروڑ نوجوانوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں

انٹرنیٹ کولوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے بتیس سال ہوگئے، رپورٹ

اگلے دس سالوں میں دنیا کے ہر ایک شخص کو براڈبینڈ انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت فراہم کرنے پر تقریبا چار کھرب ڈالر خرچہ آئے گا۔ انٹرنیٹ کو لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بنے تقریبا بتیس سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی اب دو ارب اور بیس کروڑ نوجوانوں کے پاس انٹرنیٹ کا پائیدار کنکشن موجود نہیں ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق انٹرنیٹ کی بتسویں سالگرہ کے موقع پر اس کے بانی ٹم برنرزلی کی جانب سے شائع ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی عالمی وباء کے بعد انٹرنیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ بالخصوص پندرہ سال سے چوبیس سال کی عمر کے نوجوان جو انٹرنیٹ سے محروم ہیں، ٹم برنرزلی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کا اثرورسوخ آن لائن نیٹ ورکس کے علاوہ ان کی کمیونٹی میں بھی محسوس کیا جاتا ہے۔ لیکن نوجوانوں کی بڑی تعداد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کے باعث اپنی قابلیت اور خیالات کو شئیر کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Jazz offer 500 mb

 

Free youtube on zong sim

What is Hajab?

حجاب ایک نظریہ ہے حجاب صرف کپڑے کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں ہے، حجاج ایک تہذیب، ایک نظریہ زندگی ہے، ایک رویے کا نام ہے حجاب، جس کی غایت پاکیزگی ہے، جس کی ابتدا ہوتی ہے تخیل کی پاکیزگی سے، اس میں انسان اپنے پروردگار کی عظمت کا ادارک کرتا ہے اور اپنے مقام کا اعتراف کرکے خود کو مالک کی اطاعت میں محدود کرلیتا ہے، اور ان حدود کے باہر ایسے حجاب ڈال لیتا ہے جن کے پار دیکھنا تک گناہ سمجھتا ہے، چہ جائیکہ وہاں قدم رکھنے کا ارداہ کرے، اس لئے شرک سے جو چیز بچاتی ہے وہ بھی حجاب ہے اپنی اوقات اور حثیت کا ادارک ہونے کے بعد انسان کبھی خودکو مختارنہیں سمجھتا ہے کبھی جیسے چاہو چاہے جیو کا خیال تک اس کو نہیں آتا، رزق حرام کمانے اور کھانے، دونوں سے بچنے کی طاقت بھی حجاب ہے، حرام کھانے سے انسان اسی وقت تک رکتا ہے جب اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے یاتو شرماتا ہے یا اس کی سزاؤں سے ڈرجاتا ہے، تو یہ شرم اور خوف رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یہی حجاب ہے۔ حجاب ایک طرززندگی ہے جس میں قوت ہے فواحش ومنکرات سے روکنے کی، غضِ بصر ہو یا الفاظ کا چناؤ، گھرمیں چاردیواری ہو یا کھڑکیوں پر پردے، مردوں کا کھنکھار کر گھر داخل ہونا ہو یا بی...