Skip to main content

Bakhar Taxi Driver Alamgir Murder Case in Haripur

 


عالمگیر بھکر قتل کیس کے ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

ہری پور گھمانواں روڈپربھکر کے رہائشی عالمگیر کو چارملزمان نے گاڑی چھننے کے بعد قتل کردیا تھا

ہریپور کے نواحی علاقے تھانہ سرائے صالح کی حدود گھمانواں روڈ پر قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور عالمگیر خان جوکہ بھکر کا رہائشی تھا کے قتل میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل روانہ کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق چند دن قبل گھمانواں روڈ پر ضلع بھکر کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور عالمگیر خان کو چار ملزمان نے ٹیکسی چھیننے کے بعد قتل کردیا تھا، جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی تھی اور ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل روانہ کردیا گیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ کوئی عاشقی معوشقی کا قصہ تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

Jazz offer 500 mb

 

Free youtube on zong sim

What is Hajab?

حجاب ایک نظریہ ہے حجاب صرف کپڑے کے ایک ٹکڑے کا نام نہیں ہے، حجاج ایک تہذیب، ایک نظریہ زندگی ہے، ایک رویے کا نام ہے حجاب، جس کی غایت پاکیزگی ہے، جس کی ابتدا ہوتی ہے تخیل کی پاکیزگی سے، اس میں انسان اپنے پروردگار کی عظمت کا ادارک کرتا ہے اور اپنے مقام کا اعتراف کرکے خود کو مالک کی اطاعت میں محدود کرلیتا ہے، اور ان حدود کے باہر ایسے حجاب ڈال لیتا ہے جن کے پار دیکھنا تک گناہ سمجھتا ہے، چہ جائیکہ وہاں قدم رکھنے کا ارداہ کرے، اس لئے شرک سے جو چیز بچاتی ہے وہ بھی حجاب ہے اپنی اوقات اور حثیت کا ادارک ہونے کے بعد انسان کبھی خودکو مختارنہیں سمجھتا ہے کبھی جیسے چاہو چاہے جیو کا خیال تک اس کو نہیں آتا، رزق حرام کمانے اور کھانے، دونوں سے بچنے کی طاقت بھی حجاب ہے، حرام کھانے سے انسان اسی وقت تک رکتا ہے جب اللہ کے سامنے کھڑے ہونے سے یاتو شرماتا ہے یا اس کی سزاؤں سے ڈرجاتا ہے، تو یہ شرم اور خوف رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یہی حجاب ہے۔ حجاب ایک طرززندگی ہے جس میں قوت ہے فواحش ومنکرات سے روکنے کی، غضِ بصر ہو یا الفاظ کا چناؤ، گھرمیں چاردیواری ہو یا کھڑکیوں پر پردے، مردوں کا کھنکھار کر گھر داخل ہونا ہو یا بی...