مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔ عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو ذرادری کا کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیال لیا مگروہ ملک کو چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا نصف کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی چوتھائی تنخواہ کم کر چکے ہیں۔ صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پچیس لاکھ سے ذیادہ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول ذرداری نے کہا کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی سالانہ شرح پندرہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پانڈک میں بچی سے ذیادتی کرنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدودپانڈک میں بارہ سالہ لڑکی کے ساتھ ذیادتی کے مرتکب گرفتار ملزم کا پولیس نے عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا، تفتیش کے بعد آج دوبارہ ملزم شاہد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانڈک میں بارہ سالہ لڑکی دخترآصف سے ذبردستی جنسی ذیادتی کی گئی جسے پویس نے مقدمہ درج کرکے بارہ گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ ملزم شاہد جوکہ پانڈک کا رہائشی ہے اُس کو گرفتارکرلیا تھا جس کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔